علی امین گنڈاپور کو روک لیا گیا

علی امین گنڈاپور کو روک لیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے راستے میں گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کو اڈیالاجیل کی طرف پیدل مارچ کے دوران روکا گیا تو ان کے گارڈز کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔اُنہوں نے پولیس سے کہا کہ یہ پاکستان ہے، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے، میں اڈیالا جیل جاؤں گا، مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں۔

پولیس اہلکار علی امین گنڈا پور کو مقامی ہوٹل کی طرف لے گئے جہاں پولیس اہلکاروں اور علی امین گنڈا پور کے درمیان گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close