پاک بھارت کشیدگی کے بعد سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
تمام میڈیکل عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ تمام اسپتالوں میں عملے کی 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔سندھ کے محکمۂ صحت نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئڈز، اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے اور تمام ایمرجنسی کیسز کو مکمل توجہ اور احتیاط سے ڈیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں