پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مارا گیا،ڈرون کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی ،سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ رات بھارتی کارروائی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے 3رافیل طیاروں سمیت 5طیارے اور ایک ڈرون مار گرائے تھے، ایک اور جوابی کارروائی میں دشمن کا ایک اور ڈرون تباہ ہو گیا، بھارت کے تباہ ہونے والے ڈرون کی تعداد2ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close