ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف چوہدری نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور اور مکمل جواب دے رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک مسجد شہید ہوئی ہے، شہری آبادی میں 4 کوارٹرز کو نقصان پہنچا جہاں عام لوگ رہائش پذیر تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مظفر آباد میں شاہی والا نالہ میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا اور یہاں دشمن کی طرف سے 7 حملے کیے گئے، اس میں ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں