الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو درست قرار دے دیا۔
چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی کا نیا ڈھانچہ باقاعدہ تسلیم کر لیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ انتخابات 12 اپریل کو ہوئے تھے جن میں چوہدری شجاعت حسین دوبارہ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔
چوہدری سالک حسین کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور طارق حسن کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا۔ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی نئی قیادت کو آئینی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں