حج آپریشن 2025 میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت کچھ پرائیویٹ کمپنیاں عازمین کے بک کردہ ٹکٹس منسوخ کرنے پر مجبور ہے۔
تفصیلات کے مطابق حج آپریشن 2025 میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت اب تک کوئی عازم حج پرروانہ نہیں کیا جاسکا ، ذرائع نے بتایا کہ کچھ پرائیویٹ کمپنیاں عازمین کے بک کردہ ٹکٹس منسوخ کرنے پر مجبور ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مکہ، مدینہ اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں ہوٹلز بکنگ بھی منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، ہوٹلز مالکان نے 10مئی تک باقی ادائیگیوں کا مطالبہ کردیا۔ذرائع نے کہا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں بکنگ کی دی گئی رقم ضبط ہونے کا بھی خدشہ ہے، نجی اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین کی حج پر روانگی حتمی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 41 میں 39 کمپنیوں کو کوٹہ دیا گیا، جس میں سے 11 کمپنیاں محروم ہیں، ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بڑی تعداد میں منتظمین ناکام رہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں سال ایک لاکھ 94ہزار 210عازمین کا کوٹہ دیا گیا ، 89 ہزار عازمین سرکاری اسکیم کے تحت بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ، 90 ہزار 210 عازمین پرائیویٹ اسکیم کے تحت بھجوانے تھے۔
حج آر گنائزرز نے 11سے 40لاکھ روپے تک عازمین کی بکنگ کرائی ، سعودی عرب کو پرائیویٹ اسکیم کے تحت 25فیصد ادائیگی 14فروری تک کرنی تھی۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج آرگنائزرز کی بڑی تعداد بروقت یہ ادائیگی کرنے میں ناکام رہے، بروقت ادائیگیاں نہ کرنے پر 67ہزار عازمین اس سال حج سے محروم رہ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں