4 بچوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

 

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ پیش، 4 بچوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا۔

اوباڑو کی حدود رونتی میں پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، 4 بچوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے ننڈو بھٹو کے ایک گھر میں مسلحہ ملزمان کا راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔

حملے کا مقدمہ رونتی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا،مقدمے میں چار بچے بھی نامزد ہیں،بچوں میں 9سالہ جان محمد، 10 سالہ جواھن،10 سالہ شبیر سمیت 23 افراد شامل ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات شامل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close