بلاول نے مودی کو خبردار کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرپورخاص: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ گجرات کاقصائی مودی سندھو پرحملہ آور ہوا ہے،
سندھو کوبچانے کے لیئے پوری قوم متحدہے،پاکستان پرامن ملک اوراسلام پرامن دین ہے،ہم جنگ نہیں چاہتے مگر سندھوپرحملہ ہوگا تو جنگ کریں گے،سندھومیں پانی بہے گا یاان کا خون بہے گا،دھشت گردی بہانہ ہے اصل نشانہ سندھوہے اور کہاکہ پاک افواج میں اتنی صلاحیت ہے کہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے پاکستان کے بہادر عوام اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وہ جمعرات کی شب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم المعروف گاما اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں مودی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گردی کی بات ہم سے نہ کی جاِئے میں شہید بے نظیربھٹو کابیٹا اور دھشت گردی کا متاثرین ہوں،اگر بھارت میں دھشت گردی کا کوئی واقعہ ہواہے تو دھشت گردوں کو پکڑ کر سولی پر لٹکا دو،پاکستان پرالزام تراشی نہیں کرواگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے، بھارت جنگ چھیڑنےوالا ملک ہےہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور مودی اور بھارتی حکومت کودنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھو ایک دریا ہی نہیں بلکہ ہماری زندگی،تاریخ اور ثقافت ہے،پاکستانی ہی نہیں بھارتی عوام بھی اس سے محبت کرتے ہیں،بلاول بھٹو نے کینالز منصوبہ کے حوالہ سے کہا کہ صدرآصف علی زرداری نے اس سے متعلق پارلیمننٹ کے اجلاس میں واضع موقف دے دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں