موسم کی خرابی، فلائٹ آپریشن شدید متاثر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 6 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 6 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرانا پڑا جب کہ 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکیں۔ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتارلی گئی، شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرایا گیا۔
ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز ای وائی 300 کو ملتان اتارا گیا، کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو بھی ملتان موڑ دیا گیا، کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ائیر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ کرنا پڑی۔کوالالمپور اسلام آباد کی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔ اسلام آباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی 11 پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہےطوفان اسلام آباد کے بعدلاہور کی طرف بڑھ رہا ہے، فلائٹس کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں