پاکستان کا کونسا شہر سب سے زیادہ محفوظ؟

پاکستان کا کونسا شہر سب سے زیادہ محفوظ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد کو لندن، نیو یارک اور ماسکو سمیت دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیاکے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس جاری کردی جس میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیکس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ورلڈسیفٹی انڈیکس نمبیو نے اسلام آبادکو 380 شہروں میں93 واں محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس 2024،2025 میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی رہی اور سال 2025 میں سال2024 کی نسبت 600 وارداتیں کم ہوئی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن بھی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close