عمران خان سے آج ملاقات کون کرے گا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے جیل حکام کو وکلاء اور فیملی فہرست بھجوا دی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر خان، نعیم پنجوتھہ، نیاز اللّٰہ نیازی، ابوذرسلمان اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی آج ملاقات کے لیے جیل آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں