سی سی آئی اجلاس میں کینالوں کے معاملے کا فیصلہ

سی سی آئی اجلاس میں کینالوں کے معاملے کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعظم کی جو بات چیت ہوئی اس کے تحت فیصلہ ہوگا، کینالوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، پہلے بھی وفاقی حکومت سے گزارش کی تھی کہ سی سی آئی کی میٹنگ جلدی کرائی جائے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ رکی ہوئی ہے، راستوں کی بند ش کی وجہ سے کسانوں اور تاجروں کو نقصان ہورہا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مطالبہ منظور کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close