کل اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی ہونے والی سماعت منسوخ

 

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔

اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کوبرق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close