بھارت نے بڑا آبی ریلا چھوڑ دیا

بھارت نے بڑا آبی ریلا چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے جہلم میں مظفر آباد کے مقام پر بڑا ریلہ چھوڑ دیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم کے دو میل کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، یہ بڑا ریلہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ہے۔ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریلے کے باعث دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو دریائے جہلم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close