بانی پی ٹی آئی کی ریلی میں فائرنگ، مجرم کو سزا سنا دی گئی

بانی پی ٹی آئی کی ریلی میں فائرنگ، مجرم کو سزا سنا دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں فائرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

3 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی، جس کا فیصلہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنادیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم نوید احمد کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔خیال رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے دوران کنٹینر پر موجود بانی پی ٹی آئی زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد لانگ مارچ میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں فیصل جاوید سمیت تحریک انصاف کے پانچ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close