جماعت اسلامی کی ہڑتال سے متعلق بڑا اعلان

 

آل سٹی تاجر اتحاد نے جماعت اسلامی کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، ساتھ ہی شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ہم 7 اپریل کا اپنا احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں کل کی ہڑتال سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی نے جماعت اسلامی کی جانب سے دی گئی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ٹمبر مارکیٹ معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔

شرجیل گوپلانی نے واضح کیا کہ ہمارا کسی ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں، ہم پہلے ہی 7 اپریل کو ہڑتال کر چکے ہیں، کاروبار پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، مزید بندش کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھیں، اور کسی غیر متعلقہ ہڑتال کا حصہ نہ بنیں۔کراچی کے تاجروں نے جماعت اسلامی کی دھمکی پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھ دیا۔

جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد ارشاد نے خط میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی دھمکیاں دے رہی ہے، تاجربرادری کو مارکیٹوں میں سیکیورٹی سے اضافی انتظامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close