پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا

 

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔

عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close