نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، ایف سی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اچانک پیش آیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہید اہلکار کی شناخت عطاءاللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close