عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد میں سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عالیہ حمزہ کی والدہ اور وکیل علی عمران شہزاد عدالت پہنچ گئے ہیں۔راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close