پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی (پی این آئی) پولیس نے (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا ہے۔۔۔۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو راولپنڈی کے تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔۔۔۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔ سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں