بیرسٹر محمد علی سیف ، عمران خان ملاقات،اندرونی کہانی کیا؟ جانیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوزکے مطابق ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اب تک کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہ بننے کی وجوہات بتائیں۔

سٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھک ضروری ہے۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف پر سوشل میڈیا میں پارٹی رہنماوں کےاعتراضات بھی زیر بحث آئے۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف پر اعتماد کا اظہار کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بیرسٹر سیف اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں دہشتگردی اور افغانستان کے ساتھ بات چیت پر گفتگو ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے امن و امان کے حوالے سے افغانستان سے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا۔

واضح رہے کہ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کی بانی پی ٹی آئی سے چند روز قبل بھی ملاقات ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close