چوہدری شجاعت کو اہم منصب پر منتخب کر لیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق ق لیگ نے طارق حسن کو پارٹی کا بلامقابلہ سیکریٹری جنرل اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب کیا ہے۔ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری شافع حسین کو بلامقابلہ پنجاب کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد ق لیگ کے چیف آرگنائزر جبکہ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں