حج 2025 کے حوالے سے سعودی حکام نے زائرین کیلئے بڑی وارننگ جاری کردی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، حج کرنے کے لیے عازمین کو سرکاری سعودی پلیٹ فارمز کے ذریعے بکنگ کرنی ہوگی جو کہ مجاز حج ویزا جاری کرتے ہیں۔وزارت نے حج پر جانے کے خواہشمند لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنا سفر بک کرنے کے لیے غیر سرکاری طریقے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
وزارت نے کہا کہ غیر سرکاری ذرائع سے کوئی بھی معلومات یا پیشکشیں غلط ہیں اور ان کی یا دیگر حکام نے اس کی توثیق نہیں کی۔وزارت نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ معلومات کی دھیان سے تصدیق کریں تاکہ حج سے متعلق جعلی اشتہارات اور دھوکے بازی سے بچا جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 80 ممالک میں حج دفاتر سے رابطہ کرکے یا ”نصوک حج“ آن لائن پلیٹ فارم استعمال کرکے سعودی حکام کے ذریعے سرکاری حج ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔یہ پلیٹ فارم، 126 سے زائد ممالک کے حجاج کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جو پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست بکنگ کی اجازت دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں