حکومت کاگرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

حکومت نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریزیلئنس اینڈسسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین بانڈز کا اجرا رواں ماہ یا آئندہ کے دوران متوقع ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 30 ارب مالیت کے گرین بانڈز کے اجرا کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی مشاورت سے اسٹاک ایکسچینج میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرین بانڈز فنانسنگ کو کلائمیٹ چینج کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لوکل فنڈز ریزنگ ، پراجیکٹ کی آئی ایم ایف مانیٹرنگ بھی کرے گا، لوکل فنڈز ریزنگ اور پانڈا بانڈز اجرا پر آر ایس ایف کی قسط مل سکے گی۔

ذرائع کے مطابق چائنیز مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈز آئندہ مالی سال نومبریادسمبر میں متوقع ہے تاہم رواں مالی سال کے دوران بانڈز جاری کرنے تھے جو اب نہیں ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close