ریلوے انتظامیہ نے مختلف ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ 15 اپریل سے کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس رات 9 بجے کینٹ اسٹیشن روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس اگلے روز سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے علاوہ لاہور سے چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس رات9بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔
شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی پر عمل 15 اپریل سے ہوگا ۔
پاکستان ریلوے نے بولان میل اورمہران ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بولان اور مہران ایکسپریس کے نئے شیڈول کا اطلاق 27 اپریل 2025 سے ہوگا۔ بولان میل کراچی سٹی سے کوئٹہ تک اپنے مختلف اسٹیشنوں پر نئے وقت کے مطابق روانہ اور پہنچے گی۔ مہران ایکسپریس کے بھی کچھ اسٹیشنوں پر اوقات کار میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان اور مہرام ایکسپریس اوقات کارمیں تبدیلیاں آپریشنل بہتری اور مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں