پی ٹی آئی ورکرز کنونشن پر چھاپہ،کون کونسی شخصیات گرفتار؟جانیں

 

پاکستان تحریک انصاف کا اقبال ٹاؤن میں ورکرز کنونشن پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

تفصیلات کےمطابق ورکرکنونشن میں سردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ، شیخ امتیاز محمود، اویس یونس اور علی امتیاز وڑائچ سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی وکلا ٹیمیں بھی پولیس ریڈ کے دوران موقع پر پہنچ گئیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلاء اور سردار لطیف کھوسہ نے پولیس سے مذاکرات کے بعد ورکرز کو بحفاظت کنونشن ہال سے باہر بھیج دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close