بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری

 

ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔مقامی ہوٹل میں تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے اعلان کیا اور بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ ،اتوار کو آپریٹ ہوگی، اس روٹ پرسالانہ ایک لاکھ سے زائدمسافروں کو سہولت ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close