مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل، پی ٹی آئی میں پھر اختلاف

مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل، پی ٹی آئی میں پھر اختلاف۔۔۔۔۔ خیبر پختون خوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پی ٹی آئی میں پھر اختلاف سامنے آ گیا۔

ترمیمی بل پر وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کا پارٹی واٹس ایپ گروپ میں بحث و مباحثہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل خیبر پختون خوا کے عوام کے حق میں نہیں۔علی امین گنڈاپور نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان سے سوال کیا، کیا آپ نےبل پڑھا ہے؟

انہوں نے کہا کہ انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب نہیں دیا۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اس قسم کی بحث چلتی رہتی ہے، یہ اختلافات نہیں، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پیر کو ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔عاطف خان نے اس معاملے سے متعلق میڈیا پر کسی قسم کی کوئی بھی بات کرنے سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close