ایشیائی ترقیاتی بینک نے موجوہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا، رپورٹ میں کہا کہ سال 2025 میں پاکستان کی معیشت میں استحکام نظر آیا ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی 2.5 فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی وجہ سے پاکستان میں معاشی استحکام آیا ، مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی۔اکنامک آؤٹ لک میں کہا گیا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، مالی سال 2025 میں پاکستان نے ٹیکس اصلاحات میں بہتر کارکردگی دکھائی۔
ای ڈی بی کا کہنا تھا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان نے توانائی اصلاحات میں بہترین کارکردگی دکھائی، توقع ہے کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک پہنچے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے اختتام تک مہنگائی کی شرح چھ فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور مالی سال 2026 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال ترسیلات زر میں اضافہ، پالیسی ریٹ، مہنگائی میں کمی ریکارڈ ہوگی جبکہ عالمی سطح پر تیل اوراجناس کی قیمتوںمیں استحکام سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت خواتین لیبر فورس میں پیچھے ہے، خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کے باعث پیداواری صلاحیت بڑھ سکتی ہے ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سے خواتین میں سکلز کو بڑھایا جا سکتا ہے، خواتین میں سکلز بڑھنے سے مارکیٹ ڈیمانڈ کیمطابق نوکریاں فراہم کی جا سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں