سینئر پیپلز پارٹی رہنما کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری

سینئر پیپلز پارٹی رہنما کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری۔۔۔۔۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف بے بنیاد انکوائری کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ فرحت اللّٰہ بابر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام مضحکہ خیز ہے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری ایک نجی شکایت کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close