علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

خانیوال میں کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثہ سے بچایا جس کے نتیجے میں 3 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگی کے پہیے ٹرین سے الگ ہو گئے ہیں، جن کی مرمت میں 5 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوٹری کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے کراچی آ رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close