پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، جو کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020ء میں کرونا وائرس کے دوران بند کی گئی تھی۔
ٹرین کراچی سے کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، اٹک، نوشہرہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں