مسرت جمشید چیمہ نے پی ٹی آئی قیادت کو اہم مشورہ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔

مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔ رہنماوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔

بانی پی ٹی آئی نے جسے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے ،موجودہ حالات میں ایک دوسرے کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر اندا ز کیا جائے تاکہ ہمارے مخالفین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو یہی فکر لا حق ہے کہ ان کی سازشوں اور بانی پی ٹی آئی کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود پی ٹی آئی تتر بتر کیوں نہیں ہوئی۔ مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو سازشی عناصر منہ کی کھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close