نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
قومی ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں