صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انھیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو رات گئے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، رات گئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔
ذرائع پی پی نے بتایا کہ آصف زرداری کا علاج جاری ہے، نجی اسپتال میں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بخار اور انفیکشن کے لیے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صدر مملکت کو بخار محسوس ہو رہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں