کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلو میٹر دور تھا جب کہ زلزلے کے جھٹکے شام 4 بجکر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں