صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں

 

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کریں گے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف جاتی امراء میں نماز عید پڑھیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں عید منائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نماز عید ڈی آئی خان کے آبائی علاقے میں پڑھیں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عید نماز ادا کریں گے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور میں عید الفطر کی نماز پڑھیں گے، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور اور پرویز خٹک نوشہرہ میں عیدالفطر کی نماز عید ادا کریں گے، کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید کی نماز پڑھیں گے، جبکہ حمزہ شہاز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کریں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر گوجر خان میں عید کی نماز پڑھیں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور اور گورنر بلوچستان جمال مندوخیل کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close