ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آ گیا،کل عیدہو گی

 

ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہو گی۔

پاکستان میں ماہ شوال 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے۔ اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہو گی۔ جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔

ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close