بجلی بریک ڈاؤن کا خدشہ، بڑی خبر آ گئی

 

ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،لوڈ میں خطرناک حد تک کمی سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

عیدالفطر کی وجہ سے استعمال کم ہونے کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ انتہائی کم ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لوڈ میں خطرناک حد تک کمی کی وجہ سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمپنیوں نے بجلی چوری کی بنیاد پر بند ہونیوالے فیڈرز پر عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔ واضح رہے کہ صنعتی اور کمرشل سیکٹر میں بجلی کا استعمال کم ہونے سے لوڈ میں کمی ہوئی۔۔ لیسکو کے سسٹم پر لوڈ ڈیمانڈ ایک ہزار میگاواٹ تک گر گئی تھی۔۔ لیسکو نے ریجن بھر میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر کے تمام فیڈرز کو آپریشنل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close