عید پرگیس لوڈشیڈنگ شیڈول کااعلان

 

پاکستان میں توانائی بحران کے باعث اب بجلی کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ بھی ہوتی ہے عید پر کیا شیڈول ہوگا اعلان ہو گیا۔

پاکستان میں توانائی بحران کے باعث اب بجلی کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ رمضان المبارک میں بھی شیڈول کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ اب عید کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کر دیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر پر گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور تینوں دن گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔

ایس ایس جی حکام کے مطابق عیدالفطر پر صارفین کی سہولت کے لیے گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس سلسلے میں صارفین کو چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close