حکومت اعلان کرتی رہی، چینی سستی نہ ہو سکی

اسلام آباد: حکومتی اعلانات کے باوجود شہری فی کلو چینی 180روپے کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں۔

ایک ہفتے میں فی کلو چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 61 پیسے کمی آئی ہے لیکن اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اورپشاور میں چینی سب سے مہنگی ہے۔ادارہ شماریات نے کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت 180روپے اور اوسط قیمت 168روپے 80 پیسےفی کلو ہے۔

یا د رہے کہ نائب وزیراعظم ا سحاق ڈار نےچینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلومقرر کرنے کا اعلان کیا اورفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈسکیورٹی رانا تنویر نے ملک میں چینی کی قیمت 163 روپے کلو ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close