پیکا ایکٹ کے تحت دوسری بڑی سزا سنا دی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)پیکا ایکٹ کے تحت عدالت سے دوسری بڑی سزا سنا دی گئی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد اقبال ہرل نے ملزم محمد عثمان کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ملزم محمد عثمان پرخاتون کوسوشل میڈیا پرہراساں کرنےکا الزام تھا ۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم خاتون کوبلیک میل کرنے اوراس کی نازیبا تصاویراپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا۔ عدالت نے ساجد سہیل رانجھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے کے دلائل سننے پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو دس سال قید دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close