افسوسناک خبر ، خوفناک حادثہ پیش آ گیا

 

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکراگئیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close