سمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 2 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف، پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی نے آپریشن کرتے ہوئے 1 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد کی، بحیرہ عرب کھلے سمندر میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ سی فرنٹ ٹاسک فورس نے مشتبہ جان کر ایک جہاز کو روکا، تلاشی کے دوران جہاز میں چھپائی گئی 1 ہزار کلو سے زائد منشیات ملی، بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد منشیات کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ ہے۔

اے این ایف کے مطابق منشیات کو بین الاقوامی سطح پر سپلائی کیا جانا تھا، بروقت انٹیلیجنس شئیرنگ سے آپریشن کامیاب بنایا گیا، ضبط منشیات مزید کارروائی کیلیے فورس کے حوالے کر دی گئی۔20 مارچ کو اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور کارروائیوں میں غیر ملکی سمیت 9 ملزمان گرفتار کر کے 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 176.315 کلو گرام منشیات برآمد کی تھی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران ملتان میں شجاع آباد روڈ کے قریب ملزم کے ذاتی قبضے سے 715 گرام آئس برآمد کی گئی، ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا تھا۔سپر ہائی وے کراچی میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 106.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ پبی نوشہرہ کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 43.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 20.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے، کالا باغ روڈ میانوالی میں روکھڑی کے قریب ایک غیر مکی سمیت 3 ملزمان سے 3.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close