طلبا کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا تعین کر دیا ہے۔ میڈیکل کالجز فیسوں کی منظوری میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نےدی۔ پی ایم ڈی سی نے فیسوں کی سفارشات خصوصی کمیٹی کو بھجوائی تھیں۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کا لجزکی سالانہ فیس 18لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نجی میڈیکل کالج فیس کی زیادہ سےزیادہ فیس کی حد 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔نجی میڈیکل کالجز 25لاکھ سالانہ سے زائدفیس وصول نہیں کر سکیں گے۔
میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ مہنگائی کی شرح کے تناسب سے ہو گا۔ میڈیکل کالج کی سالانہ فیس میں اضافہ پی ایم ڈی سی کرےگی،ذرائعفیسوں کے فیصلے کا اطلاع آغا خان یونیورسٹی سمیت تمام کالجز پر ہو گا۔ فیسوں کے فیصلے کا اطلاق نجی ڈینٹل کالجز پر بھی ہو گا۔
اس حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر، وزیرمملکت امور صحت کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں نجی میڈیکل کالجز کی نمائندہ تنظیم پامی کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔ان کے علاوہ سیکرٹری صحت، لا ڈویژن، ایچ ای سی حکام، سرکاری ونجی میڈیکل جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالجزکی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو گا۔ نجی میڈیکل کالج فیس میں اضافہ کارکردگی، مالی گوشوارے کےتحت ہو گا۔ نجی میڈیکل کالج فیس میں اضافہ فی طالبعلم اخراجات کو مدنظر رکھ کر ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں