بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے، گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب تربت میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولا گھر پر گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں