بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری‎

لاہور (پی این آئی)پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی اور 70 فیصد کوٹہ بلوچستان کے لیے مختص کیا جائے گا، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی، پاکستان ریلوے نے عارضی طور پر پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کے لیے اپنے آپریشنز کو معطل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کی بحالی کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ 27 مارچ 2025ء سے بحال ہوگی، 39 اپ جعفر ایکسپریس سبی سے پشاور کے لیے 27 مارچ 2025ء سے دوبارہ سروس شروع کرے گی، اسی طرح 3 اپ بولان میل کراچی سے کوئٹہ 31 مارچ 2025ء سے دوبارہ چلے گی۔

بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے لیے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرین بھی چلائی جائے گی، اس سلسلے میں 29 مارچ 2025ء کو عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، پاکستان ریلوے نے تمام مسافروں کو روانگی کے وقت کی پابندی کی ہدایت کی ہے، متعلقہ ریلوے سٹاف کو بھی ضروری انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے پریم یونین نے مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی مسافروں کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے، یہ اقدام ریلوے پریم یونین کے مطالبے کو تقویت دیتا ہے، وزیر ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے مزید ٹرینیں چلانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ فیصلہ بلوچستان کی سفری سہولیات میں اضافے اور وہاں کے عوام کی محرومیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close