قیدیوں کی عیدالفطر پر عزیز واقارب سے ملاقات کیلئے ہدایت نامہ جاری، قیدیوں سے عزیز اوقارب کی ملاقات اور کال کیلئے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ عید کے دنوں میں ملاقاتوں کیلئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں ،اسیر ان کے عزیز و اقارب کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ،انتظامات اور سٹاف ڈیوٹیوں بارے تفصیلات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کا حکم دیا گیا۔
دوران ملاقات کسی قسم کی بد عنوانی کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے،سپر نٹنڈنٹ، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ ودیگر ڈیوٹی افسر موقع پر شکایات کا ازالہ کریں۔مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ عید کے ایام میں صبح 8سے شام 5بجے تک پی سی او ٹیلیفون کی سہولت میسر ہوگی،ہوم ڈیپارٹمنٹ ، انسپکٹوریٹ ریجنل آفس سے افسران کو انتظامات خود چیک کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں