ویب ڈیسک(پی این آئی) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 40روزانتظارنہیں کرناپڑے گا ۔
ایچ ٹی او اور ایل ٹی وی لائسنس بنوانے والوں کےٹیسٹ کے دنوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ٹیسٹ کے ایام بڑھانے کی سمری ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کوبجھوا دی گئی۔ ٹریفک حکام کے مطابق لرنربنوانےکے40روزبعدریگولر لائسنس بنوانےکےاہل ہوتے ہیں،موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کیلئے فوری لائسنس کی فراہمی کیلئے40 روز کا پیریڈ ختم کردیا جائے۔ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کا 2دن سے بڑھا کر5دن کیاجائےگا، جبکہ ایچ ٹی وی کے ٹیسٹ کا 1دن سے بڑھا کر 2روز کیا جائےگا۔ موٹرسائیکل لائسنس کیلئے40روزکےخاتمےکی سمری حکومت کوبھجوا دی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں