پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری روک دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سلمان اکرم راجہ کی 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب اے ٹی سی اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبراحتجاج کے معاملے پر شہریار آفریدی، شیرافضل، عبدالقیوم نیازی، رؤف حسن عدالت میں پیش ہوئے۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں